ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23349.7 ملین ڈالر ہو گئے

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23349.7 ملین ڈالر ہو گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق14 جنوری 2022 کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23349.7ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17035.7 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6314.0 ملین ڈالر تھے۔ اس طرح …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23349.7 ملین ڈالر ہو گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق14 جنوری 2022 کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23349.7ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17035.7 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6314.0 ملین ڈالر تھے۔ اس طرح ملک میں زرمبادلہ کل ذخائر23349.7 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 14 جنوری 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے ذخائر میں562 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 17035.7 ملین ڈالر تک آگئے۔

مزید خبریں