اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے معصوم بچوں کی حفاظت پارلیمان اور حکومت کی اوّلین ذمہ داری ہونی چاہیے،امید ہے سینیٹ بھی زینب الرٹ بل کو جلد منظور کرلے گی ۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ،زینب الرٹ بل پارلیمان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا …
ملک کے معصوم بچوں کی حفاظت پارلیمان اور حکومت کی اوّلین ذمہ داری ہونی چاہیے،امید ہے سینیٹ بھی زینب الرٹ بل کو جلد منظور کرلے گی، اسد عمر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے معصوم بچوں کی حفاظت پارلیمان اور حکومت کی اوّلین ذمہ داری ہونی چاہیے،امید ہے سینیٹ بھی زینب الرٹ بل کو جلد منظور کرلے گی ۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ،زینب الرٹ بل پارلیمان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے،زینب الرٹ بل میں نے پچھلی اسمبلی میں پیش کیا تھا لیکن اس اسمبلی کی مدت میں پاس نہ ہو سکا ، آج پارلیمان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے سینیٹ بھی اس قانون کو جلد منظور کرے گی۔ اس ملک کے معصوم بچوں کی حفاظت پارلیمان اور حکومت کی اوّلین ذمہ داری ہونی چاہیے۔








