ملک کے نامور دفاعی تجزیہ کاروں ،کالم نگاروں اور سکالرز کا طارق اسماعیل ساگر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) ملک کے نامور دفاعی تجزیہ کاروں ،کالم نگاروں ،مذہبی سکالرز ،دانشوروں نے طارق اسماعیل ساگر کی کتاب "بھارتی علیحدگی پسند تحریکیں"دنیا بھر کی امن پسند قوتوں کے لئے ایک کھلا خط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ بھارت میں ہندو ازم کو آگے لانے پر مزاحمت کے لئے اس وقت بھی 100سے زائد دہشت گرد تنظیمیں …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) ملک کے نامور دفاعی تجزیہ کاروں ،کالم نگاروں ،مذہبی سکالرز ،دانشوروں نے طارق اسماعیل ساگر کی کتاب "بھارتی علیحدگی پسند تحریکیں”دنیا بھر کی امن پسند قوتوں کے لئے ایک کھلا خط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ بھارت میں ہندو ازم کو آگے لانے پر مزاحمت کے لئے اس وقت بھی 100سے زائد دہشت گرد تنظیمیں فعال اور25علیحدگی پسند تحریکیں زور و شور سے جاری ہیں،بھارت خالصتان تحریک روکنے کے لئے ہر محاذ پر نا کام رہا ہے ،حکومت کوبھارت کی جانب سے منفی پراپیگنڈے کا جواب دینے کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈئر (ر) آصف ہارون خواجہ،بریگیڈئر(ر) اختر نواز جنجوعہ،مسلم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین صاحبزادہ سلطان احمد علی ،میثاق ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین عبداللہ گل ،اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر ظفر بختاروی ،کالم نگار رانا عبدالباقی ،سابق سفیر اشتیاق حسین اندرابی ، نجی ٹی وی کے اینکر احمد قریشی ،نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خان جمعرات کو مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام طارق اسماعیل ساگر کی کتاب "بھارتی علیحدگی پسند تحریکیں”کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے ۔