این ای او سی نے کہا ہے کہ ابتدائی چار روز کے دوران اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے ،79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 18 تا 24 مئی تک جاری رہے گی۔
ملک کے 79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا پانچواں روز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):این ای او سی نے کہا ہے کہ ابتدائی چار روز کے دوران اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے ،79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 18 تا 24 مئی تک جاری رہے گی۔پولیو مہم کے دوران تقریباً 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔ این ای او سی کے مطابق 1 لاکھ 63 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو معذوری سے محفوظ بنانے کے مشن میں مصروف عمل ہیں۔پنجاب میں تقریباً 55 لاکھ 36 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، سندھ میں 56 لاکھ 51 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں 40 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،بلوچستان میں 17 لاکھ 63 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں اور اسلام آباد میں تقریباً 4 لاکھ 35 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے، پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلَوائیں،5 سال تک کے ہر بچے کو اس اور آئندہ تمام پولیو مہمات کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔








