اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل ) کا تیسرا ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے ،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں کل (ہفتہ کو ) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کی …
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ویمنز پریمیئر لیگ کا دوسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل ) کا تیسرا ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے ،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں کل (ہفتہ کو ) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کی خواتین ٹیمیں کوٹمبی سٹیڈیم، وڈودراکے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔
ممبئی انڈینز کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی جبکہ دہلی کیپٹلز کی ویمنز ٹیم کو آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ لیڈ کریں گی۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔رائل چیلنجرز بنگلور کی ویمنز ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
ویمنز پریمیئر لیگ خواتین کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں دہلی کیپٹلز،گجرات جائنٹس،ممبئی انڈینز،دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور اور یوپی واریرزشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 22میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 15مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا۔








