اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کے-الیکٹرک سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا۔بدھ کو نیپرا اعلامیہ کے مطابق ممبر نیپرا کو سی ای او کے-الیکٹرک اور کمپنی انتظامیہ نے موجودہ شدید بارشوں کے دوران بجلی سپلائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کے-الیکٹرک ٹیموں، شہریوں و املاک کی الیکٹریکل سیفٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ نیپرا کے افسران کو بھی کے-الیکٹرک …
ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ کا کے-الیکٹرک سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کے-الیکٹرک سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا۔بدھ کو نیپرا اعلامیہ کے مطابق ممبر نیپرا کو سی ای او کے-الیکٹرک اور کمپنی انتظامیہ نے موجودہ شدید بارشوں کے دوران بجلی سپلائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کے-الیکٹرک ٹیموں، شہریوں و املاک کی الیکٹریکل سیفٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ نیپرا کے افسران کو بھی کے-الیکٹرک سینٹرل روم میں عوام کی سہولت کیلئے موجود رہنے کی ہدایت کی۔کے-الیکٹرک حکام نے ممبر نیپرا کو آج رات09:30 تک باقی ماندہ فیڈرز پر بجلی بحالی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔رفیق احمد شیخ نے موجودہ ایمرجنسی کی صورتحال میں کے-الیکٹرک کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔








