اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ممتاز ادیب، خاکہ نگار اور براڈکاسٹر اخلاق احمد دہلوی کی برسی جمعہ 20 مارچ کو منائی گئی۔ اخلاق احمد دہلوی 12 جنوری 1919 کو دہلی میں پیدا ہوئے ۔ وہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے ۔ انہوں نے لاہور میں سکونت اختیار کی اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے۔ ان کا شمار ریڈیو کے چند اہم براڈکاسٹرز میں ہوتا ہے۔ ان کے …
ممتاز ادیب، خاکہ نگار اور براڈکاسٹر اخلاق احمد دہلوی کی برسی منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ممتاز ادیب، خاکہ نگار اور براڈکاسٹر اخلاق احمد دہلوی کی برسی جمعہ 20 مارچ کو منائی گئی۔ اخلاق احمد دہلوی 12 جنوری 1919 کو دہلی میں پیدا ہوئے ۔ وہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے ۔ انہوں نے لاہور میں سکونت اختیار کی اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے۔ ان کا شمار ریڈیو کے چند اہم براڈکاسٹرز میں ہوتا ہے۔
ان کے خاکوں کے تین مجموعے اور بیان اپنا، پھر وہی بیان اپنا اور میرا بیان کے نام سے شائع ہو چکے ہیں جبکہ ان کی خود نوشت سوانح عمری یادوں کا سفرکے نام سے شائع ہوئی۔ اخلاق احمد دہلوی 20 مارچ 1992کو لاہور میں وفات پاگئے۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔








