ماسکو۔5مارچ (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس تجارتی مفادات کے پیش نظر توقع سے پہلے یورپی یونین کے ممالک کو قدرتی گیس کی فراہمی روک سکتا ہے۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یورپی یونین کے ممالک ایک ماہ کے اندر روسی گیس کی خریداری پر مزید پابندیاں لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایک سال کے اندر …
ممکنہ پابندیوں کے باعث یورپی یونین کو گیس کی فراہمی جلد روک سکتے ہیں،روس

مزید خبریں
ماسکو۔5مارچ (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس تجارتی مفادات کے پیش نظر توقع سے پہلے یورپی یونین کے ممالک کو قدرتی گیس کی فراہمی روک سکتا ہے۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یورپی یونین کے ممالک ایک ماہ کے اندر روسی گیس کی خریداری پر مزید پابندیاں لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایک سال کے اندر ان پابندیوں کو مکمل پابندی تک سخت کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ اس دوران دیگر منڈیاں بھی روس کے لیے کھل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے روس کے لیے یہ زیادہ فائدہ مند ہو کہ وہ ابھی یورپی منڈی کو گیس کی فراہمی بند کر دے اور نئی برآمدی منڈیوں میں اپنی جگہ مضبوط کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بیان کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ جنوری میں کونسل آف یورپین یونین نے روسی پائپ لائن گیس اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) کی درآمد پر پابندی کی منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کے تحت ایل این جی پر مکمل پابندی جنوری 2027 سے جبکہ پائپ لائن گیس پر پابندی خزاں 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔








