نصیرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری پولیس تھانہ منجھوشوری کی کامیاب کاروائی ایک شخص کو گرفتار کرکے تین کلو چرس برآمد کرلی
منجھوشوری کی کامیاب کارروائی ایک شخص کو گرفتار کرکے تین کلو چرس برآمد کرلی

مزید خبریں
ڈیرہ مراد جمالی۔ 20 جولائی (اے پی پی):نصیرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری پولیس تھانہ منجھوشوری کی کامیاب کاروائی ایک شخص کو گرفتار کرکے تین کلو چرس برآمد کرلی
پولیس کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی خصوصی ہدایات و احکامات پرایس ڈی پی او سرکل تمبو حاجی امیر جان مگسی کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھوشوری انسپکٹر محمد خان محمد حسنی،سب انسپکٹر منور علی جتک، سب انسپکٹر الٰہی بخش ساسولی، ہیڈ کانسٹیبل کرم دین ابڑو نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) مہم کے دوران کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم عبدالباقی برڑو کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 03 کلوگرام چرس برآمد کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔








