منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار،گٹکا ،آئس اورایک لاکھ سے زائد نقدی برآمد

منگھوپیر پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 46پیکٹ غیر ملکی گٹکا (Z-21، سفینہ) ،214گرام آئس ،ایک لاکھ 55ہزار 500روپے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

کراچی۔ 10 جون (اے پی پی):منگھوپیر پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 46پیکٹ غیر ملکی گٹکا (Z-21، سفینہ) ،214گرام آئس ،ایک لاکھ 55ہزار 500روپے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں قادر بخش ولد لال محمد ، ظفر اللہ ولد محمد بخش، اکبر ولد سیف اور سمیر بادشاہ ولد ظفر بادشاہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔