منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا بحریہ یونیورسٹی کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی کی ترقی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو علم کی بنیاد پر فروغ دیا جا سکے گا۔اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ12ویں پانچ سالہ منصوبے کے …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی کی ترقی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو علم کی بنیاد پر فروغ دیا جا سکے گا۔اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ12ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔نئے مالی سال کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں نالج انٹیلی جنس کیلئے بجٹ مختص کیا جا رہا ہے جس سے آنے والے دنوں میں آئی ٹی کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں ترقی کی بہترین بنیاد فراہم ہو گی۔ وزیراعظم کے آئی ٹی اور ٹیلی کام ٹاسک فورس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمان اور ریکٹر بحریہ یونیورسٹی، وائس ایڈمرل (ر) محمد شفیق نے تمام شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply