منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کا اصغر مال کالج میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، طلباءمستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے خود کو تیار رکھیں منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کا اصغر مال کالج میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب راولپنڈی21۔ اپریل(اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان مسعود ملک نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہونا چاہیئے۔ وہ جمعہ کو …

نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، طلباءمستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے خود کو تیار رکھیں
منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کا اصغر مال کالج میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

راولپنڈی21۔ اپریل(اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان مسعود ملک نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہونا چاہیئے۔ وہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب تقریر، مباحثہ، مضموں نگاری و قرات کے سلسلے میں اصغر مال کالج کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ادیب و سینئر صحافی جواد مرزا، پرنسپل خوشی محمد ناصر،وائس پرنسپل الطاف حسین، الیاس قریشی، چئیرمین ادبی کمیٹی روش ندیم، پروفیسر عرفان یاوراور پروفیسر باقر وسیم بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک نے کہا کہ نوجوان نسل کی کامیابی اور لگن کو دیکھ کر روحانی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اورطالب علموں کو سیاسی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے کی بجائے تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے جس سے معیارتعلیم بڑھے گا جبکہ اصغر مال کالج ایک ایساادارہ ہے جس نے بہترین تعلیمی معیار کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مسعود ملک نے کہا کہ طلبہ کو اپنے والدین اور اساتذہ کی محنت کا پاس رکھتے ہوئے سخت محنت کرنی چاہیئے اور ان کی توقعات پر پورا اترنا چاہئیے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو آنے والے چیلنجز کےلئے تیار رکھیں۔

Leave a Reply