منیسوٹا میں امریکی فوج کی ممکنہ تعیناتی، ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کو تیار رہنے کے احکامات

واشنگٹن ۔19جنوری (اے پی پی):امریکی محکمۂ دفاع Pentagon نے منیسوٹا میں ممکنہ تعیناتی کے لیے ایک ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے دفاعی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ریاست منیسوٹا میں تقریباً 1,500 فوجی اہلکاروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔فوج نے ریاست میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں فوری …

واشنگٹن ۔19جنوری (اے پی پی):امریکی محکمۂ دفاع

 Pentagon

نے منیسوٹا میں ممکنہ تعیناتی کے لیے ایک ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے دفاعی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ریاست منیسوٹا میں تقریباً 1,500 فوجی اہلکاروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔فوج نے ریاست میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں فوری طور پر تعیناتی کے لیے یونٹس کو احکامات جاری کیے ہیں۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریاستی حکام مظاہرین کو روکنے میں ناکام رہے تو وہ ’انسریکشن ایکٹ‘ نافذ کر دیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اگر منیسوٹا کے سیاستدان قانون پر عمل نہیں کریں گے اور پیشہ ور اشتعال انگیز اور بغاوت کرنے والوں کو آئی سی ای کے اہلکاروں پر حملے سے نہیں روکتے جو اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں، تو وہ وہ انسریکشن ایکٹ نافذ کریں گے۔انسریکشن ایکٹ صدر کو یہ اختیار دیتا ہے کہ اگر ریاستی حکومتیں ناکام ہو جائیں تو وہ ملکی سطح پر فوج استعمال کر کے ریاستوں میں امن قائم کر سکتا ہے۔اب تک پینٹاگون یا وائٹ ہاؤس نے اس بارے میں فوری تبصرہ نہیں کیا۔