اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 79.40 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 264فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 21.82 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں موبائل فونزکی …
موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 79.40 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 264فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 21.82 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں موبائل فونزکی درآمدات پر 18.47 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوستمبرمیں 19.27 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 9.21 ملین ڈالر تھا،مالی سال 2025میں موبائل فونز کی مجموعی درآمدات پر 139.79 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








