موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے‘ وزیر مملکت انوشہ رحمان

موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے‘ تھری اور فور جی سروسز کی نیلامی کے بعد اب فائیو جی کی صف بندی کے لئے ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر مملکت انوشہ رحمان اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے‘ …

موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے‘ تھری اور فور جی سروسز کی نیلامی کے بعد اب فائیو جی کی صف بندی کے لئے ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر مملکت انوشہ رحمان

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے‘ تھری جی اور فور جی سروسز کی نیلامی کے بعد اب فائیو جی کی صف بندی کے لئے ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عائشہ سید کے سوال کے جواب میں وزیر آئی ٹی انوشہ رحمان نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تھری جی اور فور جی سروسز کی نیلامی کی ۔ وزارت نے ملک میں پانچویں جنریشن (فائیو جی) موبائل کمیونیکیشن کی صف بندی کے ٹیسٹ کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتہ فاٹا کے علاقوں کو براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے فاٹا میں موبائل نیٹ ورک کی توسیع کا مسئلہ آرہا ہے، ہمیں اجازت لیتے لیتے کافی وقت لگا ہے، یو ایس ایف کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھایا جارہا ہے، سیکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے ہمیں بعض علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بند کرنا پڑا ہے۔

مزید خبریں