سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو خراب ترین معیشت ورثہ میں ملی، زرمبادلہ کے ذخائر برائے نام تھے، برآمدات کم تھیں اور ملک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل تھا، موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ٹھوس اور مشکل فیصلے کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں فضائی …
موجودہ حکومت کو خراب ترین معیشت ورثہ میں ملی، زرمبادلہ کے ذخائر برائے نام تھے، حماد اظہر

مزید خبریں
سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو خراب ترین معیشت ورثہ میں ملی، زرمبادلہ کے ذخائر برائے نام تھے، برآمدات کم تھیں اور ملک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل تھا، موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ٹھوس اور مشکل فیصلے کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں فضائی کمپنی ایئر سیال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 250 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کئے ہیں جو کہ کئی سالوں سے زیر التواءتھے، تقریباً 20 ہزار اشیاءپر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹیاں ختم کی گئی ہیں اور باقی اشیاءمیں رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود معیشت ترقی کر رہی ہے، کاروبار میں آسانیوں کے حوالہ سے درجہ بندی میں 28 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے اور رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، صنعت کاروں کو برآمدات بڑھانے اور معیشت کے استحکام کیلئے جدت پسندی کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان نے جو اقدامات کئے ہیں انہیں عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے اور عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تھی تو معیشت کی حالت انتہائی خراب تھی اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن آج ہر شعبہ میں بہتری نظر آ رہی ہے۔








