موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسوں اور فیصلوں کا محور پاکستان اور اس کے عوام ہیں، وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسوں اور فیصلوں کا محور پاکستان اور اس کے عوام ہیں۔ انہوں نے یہ بات ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی قصبے پنواں میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسوں اور فیصلوں کا محور پاکستان اور اس کے عوام ہیں۔ انہوں نے یہ بات ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی قصبے پنواں میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں تمام شعبوں پر یکساں توجہ دی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میگا منصوبوں کے علاوہ دیہی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے اپنی مثال آپ رکھتے ہیں جس سے دیہی علاقوں اور زرعی شعبے میں نمایاں ترقی اور بہتری نظر آ رہی ہے۔

Leave a Reply