اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے یہ دو سال مایوسیاں پھیلانے والوں کیلئے انتہائی مایوس کن رہے، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دوسال مایوسیاں پھیلانے …
موجودہ حکومت کے دو سال مایوسیاں پھیلانے والوں کیلئے انتہائی مایوس کن رہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے یہ دو سال مایوسیاں پھیلانے والوں کیلئے انتہائی مایوس کن رہے، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دوسال مایوسیاں پھیلانے والوں کیلئے انتہائی مایوس کن سال رہے۔ دائیں اور بائیں کی بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔








