موجودہ عالمی صورتحال سب سے زیادہ پیچیدہ ہے، چینی وزیر خا رجہ
موجودہ عالمی صورتحال سب سے زیادہ پیچیدہ ہے، چینی وزیر خا رجہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔27مئی (اے پی پی):چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، اجلاس چین کی تجویز پر منعقد ہوا جو رواں ماہ سلامتی کونسل کا صدر ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق اجلاس کا موضوع اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد ، اصولوں کا تحفظ اور اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت سے بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانا، تھا۔
چینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اجلاس میں عالمی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں، جن میں 20 سے زیادہ ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح شخصیات شامل تھیں، نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔
وانگ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے سب سے زیادہ پیچیدہ اور گہرے تغیرات سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو متحد ہو کر اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط، فعال اور مؤثر بنانا ہوگا۔








