موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قانون سازی میں نمایاں تیزی،27 ویں آئینی ترمیم سمیت 46 مختلف سرکاری بلز منظور

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):موجودہ قومی اسمبلی کے یکم مارچ 2025 سے شروع ہونے والے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قانون سازی میں نمایاں تیزی دیکھنے کو آئی ہے، دوسرے پارلیمانی سال کے آخری ماہ میں 12 فروری 2026 تک 27 ویں آئینی ترمیم سمیت 46 مختلف سرکاری بلز منظور کئے گئے ہیں جبکہ اس دورانیہ کے دوران ممبران کی جانب سے پیش کئے 13 نجی بلز بھی منظور ہوئے۔قومی …

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):موجودہ قومی اسمبلی کے یکم مارچ 2025 سے شروع ہونے والے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قانون سازی میں نمایاں تیزی دیکھنے کو آئی ہے، دوسرے پارلیمانی سال کے آخری ماہ میں 12 فروری 2026 تک 27 ویں آئینی ترمیم سمیت 46 مختلف سرکاری بلز منظور کئے گئے ہیں جبکہ اس دورانیہ کے دوران ممبران کی جانب سے پیش کئے 13 نجی بلز بھی منظور ہوئے۔قومی اسمبلی سے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق دوسرے پارلیمانی سال کا اختتام 28 فروری 2026 کو ہونا ہے۔

اس دوران 27 ویں آئینی ترمیم بل 2025،پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025،پاکستان ائیر فورس ترمیمی بل 2025،پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی بل 2025،آسان کاروبار بل 2025، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی بل 2025، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025، پٹرولیم ترمیمی بل 2025،پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025، پاکستان سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025،فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025، مالی بل 2025، آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل 2025، دی ایکسپوز ترمیمی بل 2025، پاکستان نیوی ترمیمی۔

بل 2025،انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025، ایکسٹریڈیشن ترمیمی بل 2025، نیوٹرلائزیشن ترمیمی بل 2025، سول سرونٹس ترمیمی بل 2025، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2025،سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی ترمیمی بل 2025 اور قومی کمشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025،پاکستان شہریت ترمیمی بل 2026،کینابیز کنٹرول و ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2026،پاکستان نیم اینڈ ایمبلمس (غیرقانونی استعمال کی روک تھام) بل 2026، نیشنل آرکائیو ترمیمی بل 2026، نیا پاکستان ہائوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2026،اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری سینئر سٹیزن ترمیمی بل 2026، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2026،ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ترمیمی بل 2026،نیوز پیپرز ایمپلائز (کنڈیشنز آف سروس) ترمیمی بل 2026،انکم ٹیکس تیسری ترمیم بل 2026،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026،نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026شامل ہیں۔

اسی طرح دوسرے پارلیمانی سال کے دوران ارکان کے 13 نجی بلز بھی پاس ہوئے، ان میں گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ کا بل 2025، لیگل پریکٹیشنرز و بار کونسلز ترمیمی بل 2025،نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ تشکیل نو ترمیمی بل 2025، ایسڈ اینڈ برن کرائم بل 2025، جامعات میں مستحق افراد کے لئے خصوصی نشستوں کے مختص کئے جانے کا بل 2025، زکوۃٰ وعشر ترمیمی بل 2025،ٹریڈ آرگنائزیشن دوسری ترمیم بل 2025، اسلام آباد بچوں کی شادیوں کی روک تھام کا بل 2025، انٹرنیشنل امتحانی بورڈ بل 2025، گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025،انتخابات ترمیمی بل 2026،کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی بل 2026 شامل ہیں۔دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز یکم مارچ 2025 سے ہوا تھا جو 28 فروری 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔

اس دوسرے پارلیمانی سال کے دوران سب سے زیادہ قانون سازی مئی 2025 میں ہوئی اس ماہ میں 12سرکاری بلز منظور ہوئےجبکہ سب سے زیادہ نجی بلز اگست 2025 کے مہینے میں پاس ہوئے جن کی کل تعداد 5 تھی۔اس کے علاوہ دوسرے پارلیمانی سال کے دوران دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں 10 بلز منظور ہوئے۔ان میں دانش سکول اتھارٹی بل 2026،قومی کمشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2026،گھریلو تشدد (روک تھام وتحفظ) ترمیمی بل 2026،نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد بل 2025،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ (ترمیمی) بل 2025،

قومی کمشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025،اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2025، گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس و ٹیکنالوجی بل 2025،انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 شامل ہیں۔دوسرے پارلیمانی سال کے دوران 8 آریننس بھی قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے۔پہلے پارلیمانی سال کی نسبت ان میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔پہلے سال میں 16 آرڈیننس پیش کئے گئے تھے۔