اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مودی اور بھارتی عوام جدا ہو چکے ہیں، بھارتی عوام کو یہ باور ہو چکا ہے کہ مودی اپنے الیکشن اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک اور فوج کو داو¿ پر لگا رہا ہے، دونوں طرف کے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو مروا کر ہی اس کی …
مودی اور بھارتی عوام جدا ہو چکے ہیں، چودھری شجاعت حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مودی اور بھارتی عوام جدا ہو چکے ہیں، بھارتی عوام کو یہ باور ہو چکا ہے کہ مودی اپنے الیکشن اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک اور فوج کو داو¿ پر لگا رہا ہے، دونوں طرف کے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو مروا کر ہی اس کی تسلی ہو گی، اب یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ مودی اورچودھری شجاعت حسین عوام علیحدہ علیحدہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بڑی دانشمندی کے ساتھ اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پہلی بار دنیا کی نظروں میں اس طریقے سے اجاگر ہوا ہے کہ دنیا کے تمام بڑے ممالک نے مسئلہ کشمیر کو اہمیت دی ہے۔ او آئی سی کے ساتھ ہمارا بڑا پرانا تعلق ہے بھارت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ اس حالیہ واقعہ سے بہت پہلے ہو چکا تھا جب بھارت کو او آئی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہمیں اسی وقت اس پر اعتراض کرنا چاہیے تھا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو چاہئے تھا کہ وہ او آئی سی اجلاس میں جاتے اور 57 میں سے 7 ارکان کو بھی منا لیتے تو ہم اسے بڑی کامیابی سمجھتے۔ اجلاس میں شرکت کر کے ہم اپنا موقف بیان کرتے کہ بھارت کو اس فورم میں نہ بلائیں۔








