لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ڈی جی پی آر آفس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجا ز عالم اگسٹین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم کر رہی ہے ۔ دنیا کشمیر ی بیٹیوں کی آہ و سسکیاں اور نوجوانوں کی بینائے چھن جانے …
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم کر رہی ہے ،کشمیر میں بیٹیوں کی عزتیں پامال ہو رہی ہیں جبکہ مودی کشمیر میں نسل کشی میں مصروف ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ڈی جی پی آر آفس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجا ز عالم اگسٹین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم کر رہی ہے ۔ دنیا کشمیر ی بیٹیوں کی آہ و سسکیاں اور نوجوانوں کی بینائے چھن جانے کا درد اور تڑپ کو محسوس کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بیٹیوں کی عزتیں پامال ہو رہی ہیں جبکہ مودی کشمیر میں نسل کشی میں مصروف ہے۔ انہوںنے عالمی برادری سے مودی کے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں ۔ حکومت پنجاب کا عزم صوبہ میں بسنے والے ہر شہری کو برابری کے حقوق دینا اور کسی بھی رنگ، نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افرادکے حقوق کی ریاست مدینہ کے ماڈل اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں حفاظت کرنا ہے ۔ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے پوچھے گئے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ حکومت عوام سے بار بار کرونا ایس اور پیز پر عمل کرنے کی اپیل کر رہی ہے لیکن شاہی خاندان کی راجکماری انسانوں کو کرونا کی بھینٹ چڑھانے نکلی ہے۔ کسی بھی حکومت کی سب سے پہلی ذمہ داری شہریوں کے حقوق اور جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ لاہور کو شر پسند عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کا ایک سیل تشکیل دیا ہے جو حکومت کو احتیاطی اور حفاظتی تجاویز فراہم کر رہا ہے۔ یہ شوقیہ فنکار اور سیاسی اداکار لاہور میں انتشار ، دھنگے افراتفری پھیلا نا چاہتے ہیںجس کا کوئی بھی شر پسند فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفے صرف سیاسی سٹنٹ اور فلمی ڈائیلاگ ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔ یہ لوگ استعفوں کی تاریخ پر تاریخ دیتے تھک جائیں گے۔ انکا بیانیہ عوام سے نہیں ان کی اپنی ذات سے جڑا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ کے اکثر رہنما چاہتے ہیں کہ انہیں نظر بند کیا جائے تاکہ مریم بی بی کے خود کش حملہ سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہاکہ انہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ آئینی ، قانونی اور جمہوری طریقے سے حکومت کا بال بھی بیکا نہیں کیا جا سکتا اس لئے راجکماری نے لاہور کو جنگ کا محاذ بنانے کی سازش تیار کی ہے، حکومت انکے ناپاک عزائم سے واقف ہے۔ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جاتی امرہ پہنچائے گئے ہیں ۔راجکماری کی استعفوں کی چال کو پی ڈی ایم کے اکثر جماعتوں نے انکی خواہشات کے مطابق قبول نہیں کیا۔ جس کرپٹ سسٹم کوشاہی خاندان نے بڑی محنت سے کھڑا کیا اور آبیاری کی وزیر اعظم عمران خان نے اس نظام کو ملیا میٹ کرنے کا عزم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں پانی چھوڑ نے کا تازہ جھوٹ راجکماری کے پٹارے میں سے نکلا ہے۔12 سو کنال کے باغ میں پودے اور گھاس ہے جن کو زندہ رکھنے کے لئے پانی کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پی ڈی ایم کو جلسوں کی ضرورت ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ ڈی جے بٹ کو ناجائز اسلحہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جو قانون کو للکارے گا قانون کا ڈنڈا حرکت میں آئے گا۔صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجازعالم اگسٹین نے کہا کہ تحریک انصاف کے مذہبی اقلیتوں کے لیے کیے جانیوالے اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔حکومت نے لفظ عیسائی کی جگہ مسیحی کا لفظ استعمال کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ بہت جلد پنجاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی لا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد کو 30 کروڑ کی لاگت سے ماڈل آبادی بنا رہے ہیں۔








