بھارتی جریدے اسکرول اِن کے مطابق ریاست آسام میں بی جے پی حکومت نے کارپوریٹ مفادات کے تحفظ اور اڈانی پاور پراجیکٹ کی راہ ہموار کرنے کے لیےمسلمانوں کے 1,400 سے زائد گھر مسمار کر دیئے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ چار دہائیوں سے آباد تقریباً 10 ہزار مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں۔
مودی حکومت نے اڈانی پراجیکٹ کیلئےمسلمانوں کے 1400 گھرمسمار کر دیے، بھارتی جریدے کا انکشاف

مزید خبریں
نئی دہلی / گوہاٹی۔23ستمبر (اے پی پی):بھارتی جریدے اسکرول اِن کے مطابق ریاست آسام میں بی جے پی حکومت نے کارپوریٹ مفادات کے تحفظ اور اڈانی پاور پراجیکٹ کی راہ ہموار کرنے کے لیےمسلمانوں کے 1,400 سے زائد گھر مسمار کر دیئے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ چار دہائیوں سے آباد تقریباً 10 ہزار مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کے دورِ اقتدار میں سال 2016 سے بلڈوزر کارروائیوں کے ذریعے مسلم آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے دوران اب تک تقریباً 8 مسلمان جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جولائی 2025 میں کی جانے والی وسیع پیمانے پر مسماری کو معاشی مفادات اور مخصوص کارپوریٹ سہولت کاری کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔







