اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکا، برطانیہ، روس، چین اور ترکی سب گفت …
مودی سرکار کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا، شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکا، برطانیہ، روس، چین اور ترکی سب گفت و شنید اور کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جسے بھارت ہمیشہ پس پشت ڈالنے کی کوششوں میں لگا رہتا تھا اسے آج مودی سرکار کی پالیسیوں، اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جون 2018ءکی رپورٹ، ہاﺅس آف کامن کی آل پارٹیز پارلیمنٹیرینز گروپ آن کشمیر کی 30 اکتوبر 2018ءکی رپورٹ اور یورپی یونین میں ہونے والی پبلک ہیئرنگ نے مسئلہ کشمیر کو مرکز نگاہ کر دیا ہے اور دنیا یہ تسلیم کر رہی ہے کہ جنوبی ایشیاءکا کوئی فلیش پوائنٹ ہے تو وہ کشمیر ہے اور اگر ہم وہاں دیرپا امن چاہتے ہیں تو اس کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری پاک بھارت معاملات میں کود پڑی ہے اور کشیدگی کے خاتمے اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا کہہ رہی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور کرتا رہے گا لیکن ہمیں پاکستان پر ہونے والی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا پورا پورا حق بھی حاصل ہے۔








