اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):مودی طالبان گٹھ جوڑ افغان عوام کی معاشی بربادی کا نیا باب بن گیا،انتہا پسند مودی کے کٹھ پتلی طالبان افغان وسائل بغیر ٹیکس کے بھارتی کمپنیوں کے حوالے کرنے پر تل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق موقع پرست بھارت افغانستان کی کمزور حالت کا فائدہ اٹھا کر قدرتی وسائل پر قبضہ جمانے کو تیارہے۔اس حوالے سے افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیر الحاج نورالدین …
مودی طالبان گٹھ جوڑ ، افغانستان کی بھارت کوسرمایہ کاری کی پیشکش

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):مودی طالبان گٹھ جوڑ افغان عوام کی معاشی بربادی کا نیا باب بن گیا،انتہا پسند مودی کے کٹھ پتلی طالبان افغان وسائل بغیر ٹیکس کے بھارتی کمپنیوں کے حوالے کرنے پر تل گئے ۔
تفصیلات کے مطابق موقع پرست بھارت افغانستان کی کمزور حالت کا فائدہ اٹھا کر قدرتی وسائل پر قبضہ جمانے کو تیارہے۔اس حوالے سے افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیر الحاج نورالدین عزیزی نے کہا ہے کہ افغانستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھارتی کمپنیوں کو خصوصی مراعات دینے کے لیے تیار ہے،بھارت کو ٹیرف سپورٹ کے ساتھ ساتھ زمین بھی فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت کو ٹیکس فری مراعات کی پیشکش کی جارہی ہے کہ جبکہ افغان عوام بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے،بدحال افغانستان نے بھارتی سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ دے کر کمزور معیشت کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔








