مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہین کلب کی شاندار کارکردگی، کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہین کلب شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ۔ ایلیٹ سکول مورگاہ میں کھیلے گئے تیسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں شاہین کلب نے ینگ سٹار کلب کو 0-3 گول سے شکست دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم …

راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہین کلب شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ۔ ایلیٹ سکول مورگاہ میں کھیلے گئے تیسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں شاہین کلب نے ینگ سٹار کلب کو 0-3 گول سے شکست دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف میں شاہین کلب نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تین گول داغے۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عمران، حمزہ اور بلال نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ میچ میں ریفری کے فرائض عامر اقبال، محمد اکرم اور محمد نبیل نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر داد دی۔