موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر قلیل المدتی منصوبہ بنایا جارہا ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر قلیل المدتی منصوبہ بنایا جارہا ہے،پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں انجم عقیل خان کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور بالخصوص شہباز …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر قلیل المدتی منصوبہ بنایا جارہا ہے،پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں انجم عقیل خان کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور بالخصوص شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا نوٹس لیا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بہت متاثر ہوتا ہے،اس کو خشک سالی،سیلاب، کلائوڈ برسٹ جیسی قدرتی آفات کا سامنا ہے،اس سے نمٹنے کے لئے قلیل المدتی منصوبہ بنایا ہے،اس حوالے اے 19 نومبر کو اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ 240 دنوں کے اندر تجاویز اور اقدامات سے آگاہ کیا جائے،موسمیاتی اثرات سے بچائو کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ذخائر بنائے جائیں گے،کمیونٹی کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ پانی کے بھائو کے کنٹرول کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ائیر کوالٹی ماپنے کے ایک آلہ ہے،اب یہاں آبادی بڑھ گئی ہے،مزید مشینوں کی تنصیب پر کام ہورہا ہے،تاکہ مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی دیکھ کر اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

مزید خبریں