وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام

‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرما میں جاری بارشوں سے فضائی آلودگی کے تدارک اور سطح آب میں اضافہ کے علاوہ ملکی معیشت کو خطیر فائدہ پہنچے گا اور اناج کی فراوانی بھی میسر آئے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔ وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ موسم سرما میں جاری بارش کی جھڑی پر ہمیں اﷲ رب العزت کا شکر ادا کرنا چاہئے، فضائی آلودگی کے تدارک اور سطح برف و آب (گلیشیئرز) میں اضافہ کے علاوہ ان بارشوں سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اس سال انشاءاﷲ ہمیں گندم کی شاندار فصل بھی میسر آئے گی۔