اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقت میں عام لوگوں کی جماعت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور قومی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔منگل کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات 2018 میں وزیراعظم عمران خان اور …
مولانا فضل الرحمٰن صرف احتساب کے عمل کوروکنے کی کوشش کر رہے ہیں، علی نواز اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقت میں عام لوگوں کی جماعت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور قومی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔منگل کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات 2018 میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنایا اور ان کے مقابلے میںدوسری جماعتوں کو مسترد کردیا۔مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ احتجاج اور دھرنے سے مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا ۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ مولانا جانتے ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے کیونکہ ان کی سیاست کو عام انتخابات 2018 میں لوگوں نے مسترد کردیا تھا لیکن وہ صرف احتساب کے عمل کوروکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر حل کرنے اور اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو معاملات کے حل کے لئے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور ان معاملات کو حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنا چاہئے۔








