مونٹانا اسٹیٹ یونیورسٹی کا امریکہ میں مکمل فنڈڈ سکالرشپ 2026 کا اعلان

واشنگٹن۔22ستمبر (اے پی پی):امریکہ کے معروف تعلیمی ادارہ مونٹانا اسٹیٹ یونیورسٹی نے سال 2026 کے لئے بین الاقوامی طلباء کے لئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سکالرشپ دنیا بھر کے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے کھلی ہے جو ماسٹرز ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جائے گی، سالانہ 30,000 امریکی …

واشنگٹن۔22ستمبر (اے پی پی):امریکہ کے معروف تعلیمی ادارہ مونٹانا اسٹیٹ یونیورسٹی نے سال 2026 کے لئے بین الاقوامی طلباء کے لئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ سکالرشپ دنیا بھر کے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے کھلی ہے جو ماسٹرز ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جائے گی، سالانہ 30,000 امریکی ڈالر کا وظیفہ اور صحت کی انشورنس بھی فراہم کی جائے گی۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ تمام اہل امیدواروں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد درخواست دیں۔