وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کولمبیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کولمبیا میں زلزلے سے اموات اور تباہی پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کولمبیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپرییلا، کولمبیا کے عوام اور ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس سانحے میں کھو دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں زخمیوں اور اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں، پاکستان اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے








