اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موٹروے پر افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ، آئی جی کی تبدیلی انتظامی معاملہ ہے ، اصلاحات کے لئے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں ،صوبہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ،جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ …
موٹروے پر افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ، آئی جی کی تبدیلی انتظامی معاملہ ہے ، اصلاحات کے لئے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں ،صوبہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موٹروے پر افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ، آئی جی کی تبدیلی انتظامی معاملہ ہے ، اصلاحات کے لئے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں ،صوبہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ،جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کی مکمل تحقیقات ہوں گی ملزموں کو جلد گرفتارکرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، بربریت کا یہ افسوسناک واقعہ پنجاب میں ہوا اور ہر زاویہ سے تحقیقات ہوں گی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آئی جی کی تبدیلی انتظامی معاملہ ہے صوبائی حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسروں کو تبدیل کرے، انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بھی آئی جیز کی تبدیلی ہوتی رہی ہیں تقرریاں اور تبادلے معمول کا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوسال مکمل ہو گئے ہیں اب ہم ڈیلیور کریں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری کوششوں سے انتظامی مشینری میں بہتری آرہی ہے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا ، سرکاری اداروں میں رشوت ستانی کا خاتمہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں ، میں خود ہر ضلع کا دورہ کرتا ہوں اور ایشوز کا جائزہ لیتا ہوں،ہمیں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوں گے ہم محرومیاں دور کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ چینی پر سبسڈی عوام اور کاشتکاروں کے مفاد میں دی گئی اس حوالہ سے تمام قانونی پہلوئوں کو پور کیا گیا اور جب اس کی شرح بڑھی تو اسے منسوخ کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گنے کے کاشتکاروں کو 99 فیصد ادائیگی ہوگئی ہے حکومت پنجاب زراعت اور آبپاشی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے رواں سال پنجاب نے 41 لاکھ ٹن گندم خریدی گزشتہ10 سال میں گندم کی ریکارڈ خریداری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام قانون سازی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ہم نے 58 ایکٹ پاس کیے ہیں ،25 سے زیادہ آرڈیننس کا اطلاق کیا ریکارڈ قانون سازی کی ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان سے ہدایات لیتے رہتے ہیں، لاہور وزیر اعظم کا گھر ہے وہ ہمارے ترقیاتی کاموں سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کرپشن کا خاتمہ کیا جارہا ہے اس حوالہ سے ہماری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے 154 ارب روپے کی زمینیں واگزار کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جتنے منصوبے شروع کیے اس پر مطمئین ہوں، جنوبی پنجاب کے لئے اکثریت نہیں لیکن ہم نے سیکریٹریٹ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد میرے ذاتی اثاثے کم ہوئے ۔








