اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے انسپکٹر جنرل سلطان احمد چوہدری کی ہدایت پر 15 مارچ سے جاری اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے تحت مسافروں کو 5.3 ملین روپے سے زائد رقم واپس کرا دی ہے۔این ایچ ایم پی کے ترجمان کے مطابق مختلف مقامات پر اوور چارجنگ میں ملوث پبلک سروس گاڑیوں کے …
موٹروے پولیس کا اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ،مسافروں کو 53 لاکھ روپے واپس کردیئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے انسپکٹر جنرل سلطان احمد چوہدری کی ہدایت پر 15 مارچ سے جاری اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے تحت مسافروں کو 5.3 ملین روپے سے زائد رقم واپس کرا دی ہے۔این ایچ ایم پی کے ترجمان کے مطابق مختلف مقامات پر اوور چارجنگ میں ملوث پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بعد مسافروں کو کرائے کی مد میں زائد موصولہ رقم رقم واپس کردی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ مہم کے دوران اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات سمیت خلاف ورزیوں پر مسافر گاڑیوں کو 21 ہزار سے زائد چالان بھی جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کے اقدامات کے تحت 12 مارچ سے اب ت 32 ہزار سے زائد گاڑیوں کو نئی نافذ کردہ رفتار کی حد کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران کو ہیلپ لائن 130 یا سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل @NHMP کے ذریعے فوری ازالے کے لیے درج کرا سکتے ہیں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس حکام سڑک کی حفاظت اور نظر ثانی شدہ رفتار کی حد کی تعمیل کے بارے میں ملک بھر کے ٹول پلازوں پر مسافروں میں بیداری پیدا کرنے میں بھی سرگرم ہیں۔








