اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے بہائو اور دبائو کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر موٹروے پولیس کی جانب سے تمام تر حفاظتی اور تادیبی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ مسافروں …
موٹروے پولیس کی عید کے موقع پرخصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے بہائو اور دبائو کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر موٹروے پولیس کی جانب سے تمام تر حفاظتی اور تادیبی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کا سفر محفوظ بنایا جا سکے۔ت
رجمان موٹروے پولیس نے تمام ڈرائیور حضرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ دوران سفر حکومت کی جانب سے متعین کردہ نئی اور کم کی گئی حد رفتار پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں موٹرویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی) کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100 کلومیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مسافر بردار (پی ایس وی) اور مال بردار گاڑیوں (ایچ ٹی وی) کے لیے یہ حد 110 کلومیٹر سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
اسی طرح جی ٹی روڈ اور دیگر ہائی ویز پر بھی رفتار کے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ہائی ویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ کے لیے حد رفتار 100 کلومیٹر سے کم کر کے 80 کلومیٹر جبکہ مسافر بردار اور بھاری گاڑیوں کے لیے 80 کلومیٹر سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ان اقدامات کا مقصد حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔ایڈوائزری میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ڈرائیور حضرات لین اور لائن کی پابندی کریں، اپنا دھیان سڑک پر مرکوز رکھیں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔ ترجمان نے تاکید کی کہ محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری ہی منزل تک محفوظ رسائی کی ضمانت ہے۔ شہری اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے کسی بھی قسم کی رہنمائی یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130، سوشل میڈیا اکائونٹ @nhmp یا ایف ایم 95 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔








