لاہور ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) آئی جی پنجاب انعام غنی نے موٹروے گجر پورہ میں خاتون کے ساتھ دوران ڈکیتی جنسی زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرنے اور اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلدگرفتارکرنے کیلئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی سربراہی میں6 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے جس میں پولیس کے مختلف یونٹس کے افسران شامل …
موٹر وے پر خاتون سے جنسی زیادتی کے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی سربراہی میں 6 رکنی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے’ فرانزک ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں، آئی جی پنجاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) آئی جی پنجاب انعام غنی نے موٹروے گجر پورہ میں خاتون کے ساتھ دوران ڈکیتی جنسی زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرنے اور اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلدگرفتارکرنے کیلئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی سربراہی میں6 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے جس میں پولیس کے مختلف یونٹس کے افسران شامل ہیں اور پولیس ٹیم کے سربراہ اگر چاہیں تو فرانزک ماہرین کی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران میںذیشان اصغرایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور، جہانزیب نذیر آر او سپیشل برانچ لاہور، نصیب اللہ خان آر او سی ٹی ڈی لاہور، عاصم افتخار ایس پی سی آئی اے لاہور، مِس فضا اعظم انچارج جینڈر کرائمز سول لائنز لاہور شامل ہیں جبکہ مذکورہ پولیس ٹیم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔








