اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہو گی۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ایک ننھی مروہ اور اب خاتون کے ساتھ زیادتی کا یہ اندوہناک واقعہ انتہائی قابل …
موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہو گی، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہو گی۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ایک ننھی مروہ اور اب خاتون کے ساتھ زیادتی کا یہ اندوہناک واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج وزیراعظم سے بھی مل رہا ہوں، مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔ تمام پارلیمنٹیرینز سے استدعاہے کہ خدارا ان درندوں کی سرعام پھانسی کے لئے قانون سازی کریں۔








