موچکو چیک پوسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکاماوا کی اسمگلنگ میں ملوث2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان گاڑیوں سے 16ہزار 500پڑیاں انڈین گٹکا اور4ہزارپڑیاںمضرصحت ماوا برآمد کرکے دونوں گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے
موچکو چیک پوسٹ پولیس کی کارروائی،انڈین گٹکاماوا کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 19 جون (اے پی پی):موچکو چیک پوسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکاماوا کی اسمگلنگ میں ملوث2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان گاڑیوں سے 16ہزار 500پڑیاں انڈین گٹکا اور4ہزارپڑیاںمضرصحت ماوا برآمد کرکے دونوں گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔جمعہ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پرویز چانڈیو اورتوفیق حب بلوچستان سے کراچی لاکھوں روپے مالیت کاانڈین گٹکا اور ماوا اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔








