مچل اسٹارک اور لورا وولوارڈٹ کو دسمبر کی شاندار کارکردگی پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا حق دار ٹھہرادیا گیا

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ کو دسمبر کی شاندار کارکردگی پر بالترتیب مردوں اور خواتین کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔مچل اسٹارک نے ایشز سیریز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دسمبر میں تین ٹیسٹ میچوں میں16 وکٹیں حاصل کیں اور139 رنز بھی بنائے۔برسبین ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں اور77 رنز ان …

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ کو دسمبر کی شاندار کارکردگی پر بالترتیب مردوں اور خواتین کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔مچل اسٹارک نے ایشز سیریز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دسمبر میں تین ٹیسٹ میچوں میں16 وکٹیں حاصل کیں اور139 رنز بھی بنائے۔برسبین ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں اور77 رنز ان کی نمایاں کارکردگی رہی۔ایوارڈ حاصل کرنے پر اسٹارک نے کہا کہ ہوم ایشز سیریز میں کامیابی کے بعد یہ اعزاز ملنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور ٹیم آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل پر توجہ دے رہی ہے۔

خواتین کی کیٹیگری میں لورا وولوارڈٹ نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے تین ون ڈے میچوں میں255 رنز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں137 رنز اسکور کئے۔انہوں نے تین سنچریاں بھی بنائیں۔ لورا وولوارڈٹ نے کہا کہ کم وقت میں دوسری بار یہ ایوارڈ جیتنا ان کے لیے بہت خاص ہے اور وہ اس فارم کو آئندہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 تک برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب عالمی شائقین کی ووٹنگ اور سابق کھلاڑیوں و میڈیا نمائندوں پر مشتمل پینل کے ذریعے کیا گیا۔

 

مزید خبریں