اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مچھلیوں اور سمندری خوراک کی برآمدات میں 10.18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2018ءتک پاکستان نے مچھلیوں اور سمندری خوراک کی درآمدات سے 264.18 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 10.18 فیصد زیادہ ہے۔ …
مچھلیوں اور سمندری خوراک کی برآمدات میں آٹھ ماہ کے دوران 10.18فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مچھلیوں اور سمندری خوراک کی برآمدات میں 10.18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2018ءتک پاکستان نے مچھلیوں اور سمندری خوراک کی درآمدات سے 264.18 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 10.18 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات سے 239ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 8ہزار 262 میٹرک ٹن مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات کی گئی ۔








