اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ءسے لیکرجنوری 2020ءتک کی مدت میں مچھلیوں کی برآمدات سے ملک کو253.145 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی …
مچھلیوں کی برآمدات میں سات ماہ کے دوران 16.52 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ءسے لیکرجنوری 2020ءتک کی مدت میں مچھلیوں کی برآمدات سے ملک کو253.145 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے مٰں 16.52 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مچھلیوں کی برآمدات سے ملک کو 217.25 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادشمارکے مطابق اس عرصہ میں گوشت کی برآمدات سے ملک کو 185.087 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں گوشت کی برآمدات سے ملک کو121.46 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔








