مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ ایسے حالات میں دوسری جانب عوام کے مسترد کردہ سیاسی عناصرشعوری یا غیر شعوری طور پر ان بیرونی حملہ آوروں کا آلہ کار بن کر ملک کے اندر افراتفری اورانتشار پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی۔