لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چیئرمین ٹرانسپورٹرز متحدہ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر سمیت سینئر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور حالیہ واقعات کے تناظر میں مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔آئی جی پنجاب نے …
مکمل دستاویزات رکھنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ آئی جی پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چیئرمین ٹرانسپورٹرز متحدہ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر سمیت سینئر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور حالیہ واقعات کے تناظر میں مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔آئی جی پنجاب نے چیئرمین ٹرانسپورٹرز کو یقین دلایا کہ مکمل دستاویزات اور قانون کی پاسداری کرنے والے ڈرائیورز و ٹرانسپورٹرز کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی، چالان یا ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گاڑیوں کے سٹینڈز، روٹ پرمٹ ایشوز، ٹال ٹیکس اور فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلقہ معاملات محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حل کیے جائیں گے۔مال بردار گاڑیوں کے اغوا اور سامان لوٹنے کے واقعات کی ایف آئی آرز بھی بروقت درج کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عصمت اللہ نیازی کل آئی جی موٹر ویز سے ملاقات کریں گے۔آج ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور آئی جی پنجاب کے درمیان جمعہ کے روز فالو اپ میٹنگ بھی ہو گی۔
ٹرانسپورٹرز کی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے پولیس نے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے جو ناجائز چالان، بے جا تنگ کرنے یا کسی بھی بدعنوانی کی شکایت پر فوری کارروائی کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے مسائل کے حل اور سہولت کے لیے ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔








