مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، گذشتہ ساڑھے تین ماہ میں پہلی مرتبہ قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 5 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، گذشتہ ساڑھے تین ماہ میں پہلی مرتبہ قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 5 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے جن کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے تین ماہ میں پہلی مرتبہ قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں