میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایکٹرینا الیگزینڈروااور ڈینیئل کولنزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگا

فلوریڈا۔28مارچ (اے پی پی):روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروااور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی جیسیکا پیگولا اور فرانسیسی ٹینس سٹار کیرولین گارشیا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے۔ جمعرات کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی ففتھ سیڈڈ کھلاڑی جیسیکا پیگولا کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 6-3 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنزنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروا کا مقابلہ امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز سے ہوگا۔