میرا اینڈریوا اور وکٹوریہ مبوکوڈبلیو ٹی اے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں داخل

ایڈیلیڈ۔16جنوری (اے پی پی):روس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ میرا اینڈریوا اور کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو ڈبلیو ٹی اے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق روس کی کھلاڑی میرا اینڈریوا نے ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ڈیانا شنائیڈر کو شکست دی جبکہ کینیڈا کی وکٹوریہ مبوکو …

ایڈیلیڈ۔16جنوری (اے پی پی):روس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ میرا اینڈریوا اور کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو ڈبلیو ٹی اے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق روس کی کھلاڑی میرا اینڈریوا نے ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ڈیانا شنائیڈر کو شکست دی جبکہ کینیڈا کی وکٹوریہ مبوکو نے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلوی حریف کھلاڑی کمبرلی بریل کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ رواں سال کا دوسرا اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں جاری ہے

جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعہ کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں روس کی کھلاڑی میرا اینڈریوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ڈیانا شنائیڈر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کی وکٹوریہ مبوکو نے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلوی حریف کھلاڑی کمبرلی بریل کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں