میرپورخاص، پولیس کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اہم اقدام، 75 افراد علاج کے لیے کراچی منتقل، مزید 75 افراد بھی بھیجے جائیں گے

ضلع پولیس کی جانب سے اینٹی نارکوٹکس اینڈ کرائم کنٹرول سوشل اویئرنیس آرگنائزیشن کے تعاون سے منشیات کے عادی افراد کی بحالی، علاج اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس اقدام کی قیادت ڈی ایس پی سٹی نعیم احمد چاچڑ اور ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن عبدالباسط کر رہے ہیں

میرپورخاص۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):ضلع پولیس کی جانب سے اینٹی نارکوٹکس اینڈ کرائم کنٹرول سوشل اویئرنیس آرگنائزیشن کے تعاون سے منشیات کے عادی افراد کی بحالی، علاج اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس اقدام کی قیادت ڈی ایس پی سٹی نعیم احمد چاچڑ اور ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن عبدالباسط کر رہے ہیں۔ ان کی نگرانی میں مجموعی طور پر 75 منشیات کے عادی افراد کو علاج اور بحالی کے لیے ایدھی سینٹر، ڈی ایچ اے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں تین ماہ تک علاج، مناسب دیکھ بھال اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس میرپورخاص میں اپنے گھروں کو بھیجا جائے گا۔ اس مہم کے تحت مزید تقریباً 75 منشیات کے عادی افراد کو بھی علاج اور بحالی کے لیے بھیجنے کے اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ افراد کو نشے کی لت سے نجات دلا کر معمول کی زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی نعیم احمد چاچڑ نے کہا کہ میرپورخاص پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے لیے میرپورخاص پولیس کا واضح پیغام ہے کہ وہ اس غیر قانونی کاروبار کو ترک کریں، جبکہ منشیات کے عادی افراد نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے علاج اور بحالی کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف قانونی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کے علاج، اصلاح اور بحالی کے لیے بھی عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ میرپورخاص پولیس کا یہ اقدام اس عزم کا اظہار ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ صرف گرفتاریوں اور قانونی کارروائیوں تک محدود نہیں، بلکہ منشیات کے عادی افراد کا علاج، اصلاح اور بحالی بھی اس مہم کا اہم حصہ ہے۔میرپورخاص پولیس نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے، عوام میں شعور بیدار کرنے اور متاثرہ افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

میرپورخاص پولیس والدین، اساتذہ، سماجی رہنماؤں اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی میں ہمدردی، رہنمائی اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔\378

مزید خبریں