میرپورخاص کی دو تحصیلوں میں اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب سے متاثرہ 4 ہزار خاندانوں میں نقد رقم تقسیم

87
اقوام متحدہ

میرپورخاص۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی اور ڈگری میں اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب سے متاثرہ 4 ہزار خاندانوں میں ” نقد رقم کی منتقلی پروگرام “ کے ذریعے 10 کروڑ روپے تقسیم کیے۔

یورپی یونین کے ڈونر ادارے ایکو (ECHO) کی مالی اعانت سے اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایف پی (WFP) نے غیر سرکاری تنظیم ایس آر پی او (SRPO) کی شراکت سے دو یونین کونسلز میں نقد رقم تقسیم کی۔ میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی کی یونین کونسل سرہل اور تعلقہ ڈگری کی یونین کونسل میر خدا بخش کے سیلاب متاثرہ 4 ہزار خاندانوں میں یورپی یونین کے ڈونر ادارے ایکو (ECHO) کی مالی اعانت سے اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایف پی (WFP) نے مقامی غیر سرکاری تنظیم ایس آر پی او (SRPO) کی شراکت سے 10 کروڑ روپے تقسیم کیے۔

تعلقہ سندھڑی کی یونین کونسل سرہل میں 1980 مردوں اور 132 خواتین میں رقم تقسیم کی گٸی اسی طرح تعلقہ ڈگری کی یونین کونسل میر خدا بخش میں 1695 مردوں اور 193 خواتین میں رقم تقسیم کی گٸی. رقم تقسیم کرنے والے غیر ملکی وفد میں یورپی یونین کے اطالوی فلیپو اورٹولانی، کینیا کی خاتون روزلن ایڈویو اور تھاٸی خاتون ایلسچن سمیت یورپی یونین کے ڈونر ادارے ایکو کی فوکل پرسن وقارالنساء، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے عامر بخاری اور ایس آر پی او کی زاہدہ ڈیتھو بھی شامل تھیں۔