میر واعظ عمر فاروق کا مسئلہ کشمیر کے حل بارے عمران خان کے موقف کا خیرمقدم

سرینگر ۔ 27جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنماﺅںنے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے متوقع وزیرا عظم عمران خان مسئلہ کشمیر بارے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عمر ان خان کے موقف کا خیرمقدم …

سرینگر ۔ 27جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنماﺅںنے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے متوقع وزیرا عظم عمران خان مسئلہ کشمیر بارے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عمر ان خان کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوںہمسایہ ممالک امن کو ایک موقع فراہم کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ایک مستحکم حکومت بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مددگار ثابت ہو گی ۔ ادھر جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمر ان خان کے مسئلہ کشمیر بارے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے ۔

مزید خبریں