اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) میر پور ماتھیلو قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا۔نجی ٹیلی ویژن کے مطابق میر پور ماتھیلو قومی شاہراہ پر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ملتان سے کراچی جانے والے آئل ٹینکر میں کروڈ آئل لوڈ تھا جو اچانک حادثے کے بعد الٹ گیا اور کروڈ آئل بہنا شروع …
میر پور ماتھیلو میں ٹینکر الٹنے کے بعد قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) میر پور ماتھیلو قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا۔نجی ٹیلی ویژن کے مطابق میر پور ماتھیلو قومی شاہراہ پر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ملتان سے کراچی جانے والے آئل ٹینکر میں کروڈ آئل لوڈ تھا جو اچانک حادثے کے بعد الٹ گیا اور کروڈ آئل بہنا شروع ہو گیا۔ واقعے کے بعد فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے جو کروڈ آئل پر پانی پھینک رہاہے۔ واقعے کے بعد قومی شاہراہ کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔جائے حادثہ پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔









