میزائل پروگرام قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہے،اس بارے مذاکرات نہیں کریں گے، ایران

تہران ۔23دسمبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہے اور یہ کسی بھی صورت قابلِ مذاکرات نہیں ۔چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ بات ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی اور امریکی میڈیا رپورٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ …

تہران ۔23دسمبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہے اور یہ کسی بھی صورت قابلِ مذاکرات نہیں ۔چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ بات ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی اور امریکی میڈیا رپورٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہاکہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں ممکنہ جارحیت کو روکنے کے لیے ہیں اور ان پر کسی قسم کی سودے بازی یا بات چیت نہیں کی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ایران کی قومی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر حالیہ میڈیا توجہ دراصل اسرائیل کی جانب سے امریکا اور بعض مخالف میڈیا اداروں کی مدد سے ایران کے خلاف جاری "ہائبرڈ وارفیئر” کا حصہ ہے۔